زلزلہ زدہ خاندانوں کے لیئے بھینسیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو ہزار زلزلہ زدگان کو ریڈ کراس کی طرف سے بھینسیں دی جائیں گی۔ لندن فری پریس رپورٹ نے ریڈ کراس کے نمائندہ ویرا ایمز کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کے لئے جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق ایک تعلیمی پروگرام چلائیں گے ۔ اس مقصد کے لئے وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پینتیس گاؤں میں جائیں گے اور اس سال کے آخر تک اپنا ہد ف پورا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایمزنے کہا کہ ڈیری کی مصنوعات عام خوراک کا ایک اہم حصہ ہیں خا ص طور پر بچوں کی خوراک کا۔ ایمز یہ کام مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کر رہی ہے۔ ایمز کے مطابق یہ بھینسیں پاکستان کے دوسرے حصوں سے لائی جا رہی ہیں اور یہ جنیاتی طور پر زیادہ بہتر ہیں۔ریڈ کراس کسانوں کو مکئی کا آٹا، مکئی، سبزیوں اور پھلوں کے بیج مہیا کرے گی۔ ایمز نے مزید یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اس وقت کئی ہیلتھ یونٹ، ڈاکٹرز، نرسیں کام کر رہے ہیں اور کئی انجینیئرز پانی کی دستیابی کےلئے کام کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں 23 دیہات کے انخلاء کا فیصلہ27 June, 2006 | پاکستان تحقیق کے لیئے اڑتالیس کروڑ منظور01 July, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کے لیئے امداد کا معاہدہ01 July, 2006 | پاکستان اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں کمی07 July, 2006 | پاکستان تودے گرنے سے بارہ زلزلہ متاثرین ہلاک24 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||