BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 September, 2006, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حدود بل پر پسپائی اختیار نہیں کی‘

شوکت عزیز
شوکت عزیز اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ترامیم کے مسئلہ پر تفصیلی ملاقات
پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت نے حدود آرڈیننس میں ترامیم کے مسئلہ پر پسپائی اختیار نہیں کی بلکہ اس مسئلے پر اتفاق رائے کے لیئے سیاسی جماعتوں سے صلاح مشورے جاری ہیں۔

وزیر اعظم شوکت عزیز نے منگل کے رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں سے ایک ملاقات میں حدود آرڈینینس میں ترامیم کے مسئلہ پر تفصیلی غور کیا۔ یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کو ایک روز قبل غیرمعینہ مدت کے لیئے ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد منعقد ہوئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے التوا سے ان ترامیم سے متعلق صورتحال غیریقینی ہوگئی تھی۔ ذرائع ابلاغ اور عوامی سطح پر حکومت کے خلوص کے بارے میں سوالات اٹھائے جانے لگے تھے۔ متحدہ مجلس عمل نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بل کی منظوری پہلے امریکہ سے لی جائے گی۔

کسی کا دباؤ نہیں
 اس بل کا صدر پرویز مشرف کے دورہ امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے
شوکت عزیز

اس تاثر کی نفی کے لیئے وزیر اعظم نے بعد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے اس تاثر کی نفی کی کہ یہ ترامیم کسی ملک کے دباؤ میں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا صدر پرویز مشرف کے دورہ امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کہ صدر نے بھی اس بل کو اطمینان سے مشورے کے ساتھ طے کرنے کے لیئے کہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایم ایم اے اور ایم کیو ایم کے ساتھ صلح مشورے کے نتیجے میں آئندہ اسمبلی اجلاس میں یہ بل پیش کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں شجاعت حسین نے وزیر اعظم کو اتفاق رائے کے لیئے اب تک کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ادھر تحفظ حقوق نسواں بل کی منظوری میں تاخیر پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیر افگن بھی ناراض دکھائی دیتے تھے۔ انہوں نے کل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اب بل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مخدوم علی خانترمیمی بل پرخدشات
حدود کےترمیمی بل پرخدشات برقرار
اسی بارے میں
شجاعت کی قاضی سے ملاقات
16 September, 2006 | پاکستان
حدود: مذاکرات تعطل کا شکار
15 September, 2006 | پاکستان
ایم ایم اے: حدود مسودہ مسترد
14 September, 2006 | پاکستان
حکومت، اپوزیشن میں معاہدہ
11 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد