BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 August, 2006, 22:19 GMT 03:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یکم ستمبر کو ملک گیر ہڑتال

اکبر بگٹی محمد علی جناح کے ساتھ
بلوچ قومپرست رہنما نواب اکبر بگٹی کی فوجی آپریشن میں ہلاکت کے خلاف مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے یکم ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ اتحاد برائے بحالی جمہوریت اے آر ڈی نے پیر کو اپنا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے منعقدہ ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ ایم ایم اے کی حکومت کے خلاف جاری تحریک میں نواب اکبر بگٹی کی آپریشن میں ہلاکت کے نقطے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت فیصلے کی صلاحیت سے محروم ہے، جس دن نواب اکبر بگٹی کا واقعہ پیش آیا اسی دن امریکہ کی جانب سے پاکستان کی نئی جغرافیائی حدود جاری کی گئیں ، ان دونوں کو دیکھا جائے تو یہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کو صرف اپنی کرسی کی فکر ہے عوام سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے ایم ایم اے کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں ایک بڑا سانحہ رونما ہوا ہے، غار سے حقوق کی جنگ لڑنے والے کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو تنخواہ دشمن سے لڑنے کے لیے دی جاتی ہے،وہ اپنی نوکری کی خاطر حکم ماننے کے لیے تیار ہوگئے۔

قاضی کا کہنا تھا کہ سندھی، بلوچ پٹھان اسلام کی بنیاد پر اکٹھے ہیں اگر یہ بنیاد کمزور ہوگئی تو ان کے اکٹھے رہنے کا جواز نہیں رہتا ہے۔

اتحاد برائے بحالی جمہوریت کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اے ارڈی کا پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں حکمت عملی طے کی جائے گی، مشترکہ اپوزیشن سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ایک مشترکہ موقف اختیار کیا جاسکے۔

ایم ایم اے کے احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تمام توانایاں اور ہمدردیاں بلوچ عوام کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیئے جب اس طرح سے لوگوں کو مارا جاتا ہے تو اس کا بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی پر حقوق مانگنے پر گولاباری کی گئی۔ اس کے بہت نقصاندہ نتائج نکلیں گے۔ اس وقت پاکستان انتہائی نازک موڑ پر آگیا ہے۔

ایک یادگار انٹرویو
’وہ میرے بارے میں کہتے ہیں میں جھکتا نہیں‘
خصوصی ضمیمہ
بلوچستان باغی کیوں؟
اکبر بگٹینواب اکبر بگٹی
آخری پناہ گاہ کی تصاویر
nawaz sharif’ تاریخ کا سیاہ باب‘
نواز شریف کا کہنا ہے بگٹی کا قتل سیاہ باب ہے
بگٹیآواز خلق
بگٹی کی ہلاکت پر لوگوں کا ملاجلا ردعمل
بگٹی کے بعد
کوئٹہ میں مظاہرین کی توڑ پھوڑ، ہنگامے
بلوچبلوچ تحریکیں
بُگٹی بلوچ تحریک کاحصہ نہ تھے: آر رحمٰان
اسی بارے میں
کراچی میں پرتشدد احتجاج
27 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد