کوئٹہ کے لیئے ٹرین سروس معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے ریل کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے اور صبح سے چھ ٹرینیں معمول کے مطابق نہیں چل سکیں۔ ایک ریلوے اہلکار نے بتایا کہ ’بلوچستان کے علاقے سریابہ میں ریلوے املاک کے پاس مظاہرہ ہوا اور توڑ پھوڑ ہوئی جس کے بعد سبی سے کوئٹہ کے درمیان کا سفر غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے‘۔ لاہور سے جانے والی دو، کراچی اور راولپنڈی سے جانے والی ایک ایک ٹرین سبی پر روک دی گئی ہے جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے دو ٹرینوں کو روانہ ہونا تھا لیکن اب ان کی سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ٹرینوں کی آمد و رفت کب تک بحال ہو سکے گی۔ بلوچستان میں چند ماہ قبل ’فوجی آپریشن‘ کے بعد سے کوئٹہ سے ملک کے دوسرے حصوں میں چلنے والی ٹرینوں پر حملے اور کئی مقامات پر ٹرینوں کی پٹریاں بھی اکھاڑی گئی تھیں حکومتی ادارے ان حملوں کے الزامات بعض بلوچ قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں پر لگاتی رہی ہیں۔ | اسی بارے میں بگٹی کی ہلاکت پر شدید ردعمل27 August, 2006 | پاکستان کراچی میں احتجاجی مظاہرے27 August, 2006 | پاکستان بلوچستان میں دو ٹرینوں پر حملہ27 February, 2006 | پاکستان بلوچستان، ٹرین پر راکٹ حملہ 04 March, 2006 | پاکستان ’حادثہ نہیں تخریب کاری تھی‘30 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||