’ستر کی بلوچ تحریک وسیع، موجودہ محدود‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سینیئر صحافی راشد رحمٰان نے جو انیس سو ستر کی دہائی میں بلوچستان کی تحریک میں شامل تھے کہا ہے کہ موجودہ تحریک کے برعکس اس تحریک میں پورے پاکستان سے لوگ شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور سرحد سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ سامنے نہیں آئے کیونکہ وہ زیر زمین تحریک تھی۔ ’وہ ایک وسیع تر تحریک تھی لیکن آج کی تحریک محدود ہے اور قوم پرستی کی بنیاد پر چل ہی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ستّر کی تحریک میں شامل ہوئے تھے غالباً ان کا خیال یہ تھا کہ بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد پورے پاکستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز ہے۔ راشد رحمان نے کہا کہ پہلی تحریک انیس سو اناسی کے بعد آہستہ آہستہ کمزور ہوئی اور پھر ختم ہوگئی۔ اس تحریک کو پورے بلوچستان میں حمایت حاصل تھی مینگل قبیلہ بھی اس میں شامل تھا۔ اکبر بگٹی اس میں شامل نہیں تھے کیونکہ انہوں نے بھٹو کا ساتھ دیا تھا اور وہ گورنر بنائے گئے تھے۔ ’لیکن ایک سال کے بعد ان سے بھی ہضم نہ ہوا جس طرح کا فوجی آپریشن ہو رہا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی مستعفی ہو گئے اور قوم پرستوں میں اپنی حیثیت بحال کرنا چاہتے تھے لیکن وہ کلنک ان کے ماتھے پر آخر تک لگا ہی رہا۔ راشد رحمان نے نے تحریک کے خاتمے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ستر کی دہائی کی تحریک اندرونی انتشار کی وجہ سے کمزور ہو گئی حالانکہ ضیاالحق کے دور حکومت میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے نمٹنے کے لیئے تحریک سے وابستہ بہت سے قیدی چھوڑے اور مقدمات ختم ہوئے۔ اس سوال کے جواب میں کہ وہ اس تحریک سے الگ کیوں ہوئے راشد رحمٰان نے کہا کہ حالات کچھ ایسے بنے کہ غیر بلوچ کے بارے میں الزام تراشی شروع ہو گئی ہے کہ یہ بلوچستان کی تحریک کو ہائی جیک کرنا چاہتے اور اپنی لیڈری چمکانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کی ناکامیوں کے اسباب غیر بلوچوں پر تھوپے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ غیر بلوچوں کو تحریک سے الگ ہونے کے لیئے مراعات دی گئیں۔ | اسی بارے میں اکبر بگٹی کا سوانحی خاکہ26 August, 2006 | پاکستان یہ ایک سانحہ ہے، سیاسی جماعتیں27 August, 2006 | پاکستان نواب اکبر بگٹی کی کچھ یادیں27 August, 2006 | پاکستان بگٹی ہلاکت: نئی پالیسی کا پہلا نشانہ؟26 August, 2006 | پاکستان پاکستان: بلوچ ویب سائیٹوں پر پابندی27 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||