سٹیل ملز کیس: اپوزیشن کا ہنگامہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی قومی اسمبلی میں جمعرات کے روز متحدہ حزب مخالف نے سٹیل ملز کی نجکاری میں قانون کی ’سنگین خلاف ورزیوں اور بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں‘ کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بحث کی اجازت نہ ملنے پرسخت ہنگامہ برپا کردیا۔ مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں حزب اختلاف کے کئی اراکین اپنی نشستیں چھوڑ کر سپیکر کے روسٹرم کے سامنے آگئے اور ان کا گھیراؤ کیے رکھا۔ سپیکر اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے سے قاصر ہوگئے اور حزب اختلاف سے گزارش کی کہ وہ ان کے چیمبر میں آئیں اور معاملات طے کریں۔ سپیکر نے آدھے گھنٹے کے لیئے اجلاس کی کارروائی معطل کی لیکن حزب محالف کے نمائندے ان کے پاس نہیں گئے اور نیوز کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے بدعنوانی کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں بظاہر وزیراعظم شوکت عزیز براہ راست ملوث ہیں اور انہیں اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونا چاہیے۔ مخدوم امین فہیم نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری میں ایک فریق کو فائدہ دینے کے لیئے حکومت نے قانون اور آئین کی دھجیاں بکھیریں ہیں۔ نجکاری کمیشن کے سابق چئرمین نوید قمر نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کمیٹی کے خود چئرمین ہیں جس نے سٹیل ملز کی غیر قانونی نجکاری کی منظوری دی لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔
نجکاری کمیشن کے ایک اور سابق چیئرمین خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی اور اٹک قلعہ میں رکھا گیا لیکن اتنی بڑی بدعنوانی فوج کو کیوں نظر آرہی؟ حافظ حسین احمد اپنے روایتی انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شوکت عزیز تو بڑے چھپے رستم نکلے! قبل ازیں متحدہ مجلس عمل کے سرکردہ رہنما لیاقت بلوچ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سپریم کورٹ نے سٹیل ملز کی نجکاری میں بدعنوانیوں کی نشاندہی کے متعلق اہم نکات اٹھائے ہیں لہٰذا اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر شیرافگن نیازی نے کہا کہ انہیں عدالت کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے لیے دو روز کی مہلت دی جائے۔ جس پر حزب مخالف کے کئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ڈیسک بجاتے رہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں ’گو مشرف گو‘ اور’ گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو‘ کے نعرے لگائے۔ اس دوران ایوان میں شدید شور مچ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اراکین سپیکر کے روسٹرم کے سامنے آ کر نعرے لگانے لگے۔ سپیکر نے بعد میں اجلاس کی کارروائی جمعہ کی صبح تک کے لیئے ملتوی کردی اور حزب مخالف سے کہا کہ وہ ان کے چیمبر میں ان سے مل کر طے کرلیں کہ کارروائی کیسے چلانی ہے تاکہ تعطل پیدا نہ ہو۔ | اسی بارے میں اپوزیشن نے سینٹ کا اجلاس بلا لیا24 September, 2005 | پاکستان سنیٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ23 December, 2005 | پاکستان انتخابات: اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد18 July, 2005 | پاکستان حکومت کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج17 September, 2005 | پاکستان باجوڑ، بلوچستان، اپوزیشن واک آؤٹ19 January, 2006 | پاکستان اپوزیشن کا وفد روک لیا گیا23 January, 2006 | پاکستان اپوزیشن تین مارچ کو ہڑتال کرے گی27 February, 2006 | پاکستان پاکستان کی اصل اپوزیشن 25 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||