BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومت کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

لاہور میں اپوزیشن کا مظاہرہ
لاہور میں اپوزیشن کا مظاہرہ
لاہور میں حکومت کے حمایت یافتہ اراکین کو مبینہ طور پر بلامقابلہ منتخب کرانے کی حکومتی کوششوں کے خلاف اپوزیشن کی تینوں جماعتوں کے اتحاد نے لاہور پریس کلب کے سامنےایک مظاہرہ کیا جس میں حکومتی مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

لاہور کے نشتر ٹاؤن میں ناظم کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے تمام ہی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق اس ٹاؤن کے سات میں سے پانچ امیدواروں کے تجویز یا تائیدکنندگان نے اپنے دستخطوں کی تصدیق سے انکار کردیا اس لیے ان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں جبکہ حکومتی امیدوار شیخ یونس کے متبادل امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

اپوزیشن نے اسے دھاندلی قرار دیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے سامنے ایک مختصر احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتےہوئے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن امیدوارں کے تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کو مبینہ طور پر اغواء کرکے یا مختلف طریقے سے دباؤ میں لاکر منحرف کرایا گیا ہے جو ان کے بقول دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بھی احتجاج ہوگا۔

نشتر ٹاؤن سے اپوزیشن کے امیدوار زاہد اکرم نت نے کہا ہے کہ ان کے متبادل امیدوار ان کے بھائی مجتبی اکرم نت کو اغوا کیاگیا ہے لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔

ضلعی ناظم کے لیے اپوزیشن کے امیدوار رانا مشہود نے اس معاملے پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پیر کو اراکین پنجاب اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور اس موقع پر آئندہ احتجاج کے پروگرام اعلان کیا جائے گا۔

لاہور میں اپوزیشن کا مظاہرہ
لاہور میں اپوزیشن کے مظاہرے کے دوران جنرل مشرف کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا

مظاہرین میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ نواز اور مقامی قائدین بھی موجود تھے لیکن مظاہرین کی تعداد ایک سو سے زائد نہیں تھی۔

مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل زعیم قادری نے اس کی وجہ وقت کی قلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکن مختصر نوٹس پر پہنچ نہیں سکے۔
زعیم قادری نے کہا کہ مسلم لیگ نواز لاہور کے قائم مقام صدر ملک ریاض کے خلاف قتل کی جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے اسے دھونس اور دھاندلی کا ایک حربہ بھی قرار دیا۔

ملک بھرمیں ضلعی اور تحصیل ناظمین کا انتخاب چھ اکتوبر کو ہوگا آئیندہ دو روز تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیےجائیں گے بیس ستمبر کو کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں سنی جاسکیں گی لیکن نشتر ٹاؤن سے الیکشن کمیشن کا موجودہ فیصلہ برقرار رہنے کی صورت میں لاہور کے نشتر ٹاؤن سے حکومتی امیدوار شیخ یونس بلامقابلہ کامیاب قرار پائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد