BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 September, 2005, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد: نائب ناظمین کا انتخاب معطل

پشاور ہائی کورٹ
پشاور ہائی کورٹ کا بڑا بینچ شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخاب ڈالنے کے معاملے پر غور کرے گا۔
پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ میں کل نائب ناظمین کے انتخابات شو آف ہینڈ کے طریقہ کار کے تحت منعقد کرانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر تفصیلی غور کے لئے چیف جسٹس کو بڑا بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

حکم امتناعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد رضا خان پر مشتمل سنگل بنچ نے ضلعی نائب نظامت کی امیدوار صالبہ خورشید کی درخواست پر آج جاری کیا۔ درخواست گزار رکن سرحد اسمبلی غالبہ خورشید کی بہن بھی ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صوبہ سرحد میں اب اس مرحلے کا انتخاب نہیں ہوگا۔ لیکن باقی تینوں صوبوں میں شیڈول کے مطابق انتخاب ہوگا

درخواست گزار کے وکیل عبدالعزیر قریشی نے عدالت کو بتایا کہ سرحد لوکل باڈیز آرڈینیس میں جو حالیہ ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت نائب ناظمین کا انتخاب شو آف ہینڈز کے ذریعہ ہونا ہے جوکہ غیرقانونی، امتیازی اور غیرجمہوری ہے۔

انہوں نے عدالت سے شو آف ہینڈ کے ذریعے منتخب کرنے کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کی موجودگی میں صاف اور شفاف انتخابات منعقد کرانا ممکن نہیں ہوگا۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سنے کے بعد مسئلہ پر تفصیلی غور کے لیے چیف جسٹس کو بڑا بنچ تشکیل دینے کے لیے کہا ہے تاہم اس دوران ان انتخابات کے انعقاد کو کل دو پہر ایک بجے تک روکنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

عدالت بڑے بنچ کی تشکیل کی صورت میں اس معاملے پر بدھ کی صبح غور کرے گی۔ تاہم عدالتوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث یہ شاید مشکل ہو۔ ایسی صورت میں یہ انتخابات بنچ کی تشکیل تک منعقد نہیں ہوسکیں گے۔

عبدالعزیز قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے سرحد لوکل باڈیز آرڈینینس کو چیلنج کیا ہے لہذا یہ حکم امتناعی تمام صوبے پر لاگو ہوگا۔

اسی بارے میں
’ کونسلر شناختی کارڈ لیں‘
28 August, 2005 | پاکستان
جنرل مشرف کی جیت
30 August, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد