مستونگ کیڈٹ کالج: پرنسپل قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہرمستونگ میں رات گئے ایک نامعلوم نقاب پوش شخص نے کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کو ان کےگھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن ابھی تک کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کوئٹہ سے 45 کلو میٹر دور جنوب میں واقع مستونگ میں بدھ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے کے قریب ایک نقاب پوش شخص نے کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل میاں مقبول احمد کےگھر میں اس وقت داخل ہو کر کلاشنکوف سے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گھر کے لا ن میں کھانا کھا ر ہے تھے۔ مستونگ پولیس آفیسر ڈی ایس پی نظر جان بلوچ کے مطابق واقعہ کےفورا بعد پولیس نے پورے شہر کی نا کہ بندی کر دی ہے اور مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیئے سول ہسپتال مستونگ پہنچادی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کا تعلق صوبہ پنجا ب کے شہر فیصل آباد سے تھا۔ وہ پاک فضائیہ کیپٹن ریٹائر ہوئے تھے اورگزشتہ تین سال سے پاکستان آرمی کے زیر انتظام کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ | اسی بارے میں پائپ لائن دھماکہ، گیس منقطع10 June, 2006 | پاکستان تحصیلدار قتل، 3 کھمبے اڑا دیے گئے15 May, 2006 | پاکستان بلوچستان: گرفتار ہونے والا کون ہے؟27 April, 2006 | پاکستان بلوچ استاد حراست میں ہلاک22 April, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ20 March, 2006 | پاکستان امام بارگاہ کوئٹہ پر حملے کاملزم گرفتار 13 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ، مستونگ، بارکھان میں دھماکے12 February, 2006 | پاکستان بس دھماکہ: 12 ہلاک، 13 زخمی05 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||