خواتین قیدیوں کی رہائی کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کی جیلوں میں قید تیرہ سو اکیس خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جارہا ہے۔ یہ بات خواتین کی ترقی سے متعلق وزیر سمیرا ملک نے پریس کانفرنس میں بتائی اور کہا کہ قتل اور انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں قید تین سو سترہ خواتین کو اس قانون کے تحت رہائی نہیں ملے گی۔ نہوں نے بتایا کہ رہائی پانے والی خواتین میں حدود آرڈیننس کے تحت گرفتار خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کو ایک بڑا تاریخی قدم قرار دیا اور صدر جنرل پرویز مشرف کی اس بارے میں ذاتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ اس آرڈیننس کا نام ’لا ریفارم آرڈیننس 2006‘ ہے اور یہ ضابطہ فوجداری کی شق 497 میں ترمیم کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ بعد میں وزارت کے سیکریٹری محمود سلیم نے بی بی سی کو بتایا کہ سب سے زیادہ خواتین صوبہ پنجاب میں قید ہیں جن کی تعداد ایک ہزار چھبیس ہے۔ ان کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر کی جیلوں میں تین سو سولہ خواتین قتل اور ایک خاتون انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمے کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ واحد خاتون قیدی صوبہ بلوچستان میں ہے۔
سمیرا ملک نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں کو خواتین قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے اور ان میں سے کچھ جمعہ کو اور باقی سنیچر کو رہا ہوں گی۔ نیوز کانفرنس میں سمیرا ملک نے حدود قوانین کے بارے میں سوال پر کہا کہ ’یہ الہامی یا خدائی قوانین نہیں ہیں بلکہ ایک شخص کے تیار کردہ ہیں جو عجلت میں نافذ کیے گئے‘۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ حکومت ایسے تمام غیر اسلامی قوانین ختم کر دے گی جو کسی طور پر انسانی حقوق اور باالخصوص خواتین کے حقوق کو پامال کرتے ہیں اور اسلام کے نام پر نافذ کیے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے حدود قوانین میں ترمیم کرنے کے لیئے کوئی ٹائم فریم نہیں بتایا اور کہا کہ حکومت اس پر کام کر رہی ہے اور جلد سے جلد ان میں ترامیم ہوں گی۔ ایسا کم ہی سننے کو ملتا ہے کہ کسی وزیر نے کھل کر متنازعہ حدود قوانین کو غیر اسلامی قرار دیا ہو اور ان قوانین کو اسلام کے نام پر غلط استعمال کی بات کی ہو۔ | اسی بارے میں خواتین قیدیوں کی رہائی کا حکم02 July, 2006 | پاکستان قیدیوں کی جلد رہائی پر اتفاق24 August, 2004 | پاکستان پنجاب میں پانچ سو قیدی رہا23 July, 2004 | پاکستان قیدیوں کا کارنامہ 01 July, 2004 | پاکستان پنجاب کے قیدی18 April, 2004 | پاکستان چارقیدی جیل توڑ کر فرار 03 September, 2005 | پاکستان نہ رہی جیل، نہ رہے قیدی18 October, 2005 | پاکستان پنجاب جیلوں میں تین گنا قیدی20 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||