BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 July, 2004, 23:19 GMT 04:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب میں پانچ سو قیدی رہا

News image
پنجاب کی حکومت نے لاہور کی کیمپ جیل سے پانچ سو سے زیادہ قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کردیا۔ رہائی پانے والوں میں ڈیڑھ سو قیدی ایسے تھے جو جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں پڑے تھے۔

باقی ساڑھے تین سو سے زیادہ ایسے حوالاتی تھے جو معمولی جرائم میں ملوث تھے انھیں ضمانت پر رہا کیاگیا ہے۔

رہا ہونے والوں میں کم سن بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ان قیدیوں کی رہائی کےلیے مخیر حضرات نے ان کی طرف سے چھبیس لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ کی رقم ادا کی۔

جیلوں کی اصلاح کے تحت پنجاب میں ڈیڑھ سال میں تیسری بار قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پنجاب کی جیلوں سے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ ایسے قیدی رہا کیےجاچکے ہیں جو معمولی جرائم میں ملوث تھے۔

تاہم صوبائی وزیر جیل خانہ جات سعید اکبر نونی نے کہا کہ صوبہ میں ان قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد بھی اس وقت ایسے قیدی موجود ہیں جنھیں اپنی سزا مکمل کیے ہوئے چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جرمانہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں اور ان کو رہا کرنے کے لیے ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے درکار ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلی چودھری پرویز الہی قیدیوں کی رہائی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ انھوں نے بیمار قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت کی طرف سے ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان کیا۔ آئی جی جیل خواجہ خالد فاروق نے کہا کہ جب بھی کوئی قیدی جیل آئے گا تو اس کا مفت طبی معائنہ کیا جاۓ گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ وہ خود اڈیالہ جیل میں قید کاٹ چکے ہیں اور ذاتی طور پر بیمار قیدیوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب قیدیوں کو مناسب خوراک مہیا کرنے پر دس کروڑ روپےکی اضافی رقم خرچ کررہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد