BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 July, 2004, 07:20 GMT 12:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قیدیوں کا کارنامہ
جیل کا ہدایت نامہ
جیل کا ہدایت نامہ
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم دو قیدیوں نے میٹرک کے امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے نتائج کے مطابق شاہد محمود آرٹس کے طلبا میں بورڈ میں پہلی اور محمد اسلم دوسری پوزیشن لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

سینتیس سالہ شاہد محمود سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں اور چھ سال سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں کے اصرار پر امتحان دیا اور جیل حکام نے کتابیں اور کاپیاں فراہم کیں۔

شاہد نے آٹھ سو پچاس میں سے سات سو پچاس نمبر لیے۔

اسلم محمود ایک فرقہ ورانہ قتل کے الزام میں مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں اور انہوں نے چھ سو نواسی نمبر لیے۔

اس سال کوٹ لکھپت جیل سے بتیس قیدیوں نے میٹرک کے امتحان دیئے تھے اور لاہور بورڈ کی گریڈنگ کی پالیسی کی وجہ سے اس سال ان قیدیوں سمیت تمام امتحان دینے والے کامیاب قرار دے دیئے گۓ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد