’فوجی آپریشن غیرآئینی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان بار کونسل نے بلوچستان اور وزیرستان میں فوجی کارروائی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے اور دس جون کو لاہور میں پاکستان بھر سے جمع ہونے والے وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ وکلاء نے اپنی تقریروں میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے کوششیں ناگزیر ہو گئی ہیں۔ آج کوئٹہ میں پاکستان بار کونسل کے زیر انتظام اس کنونشن میں ملک کے چاروں صوبوں سے وکلاء نے شرکت کی ہے جبکہ کونسل کے نائب صدر علی احمد کرد نے کہا ہے کہ آج صوبہ بلوچستان میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ علی احمد کرد نے کنونشن کے بعد بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت قائم ہے لہذا ایسی حکومت کی کارروائیاں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔ وکلاء نے بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبہ پنجاب کے لوگ اس وقت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ علی احمد کرد نے کہا ہے کہ اب دس جون کو لاہور میں کنونشن ہوگا جس میں پورے پاکستان سے وکیل آئیں گے اور اس روز پورے پاکستان میں وکیل عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: 3 سو شدت پسند ہلاک 29 April, 2006 | پاکستان ’وزیرستان، طالبان کا گڑھ‘26 April, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: اخبارات نذر آتش24 April, 2006 | پاکستان فوجی آپریشن کے خلاف مظاہرے23 January, 2006 | پاکستان ’ کوہلوفوجی آپریشن میں 50 ہلاک‘20 December, 2005 | پاکستان فوجی آپریشن کے خلاف یوم سیاہ 19 December, 2005 | پاکستان بلوچستان:’فوجی آپریشن نہیں ہوگا‘15 December, 2005 | پاکستان سوئی میں فوجی آپریشن کاخوف21 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||