BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 May, 2006, 14:56 GMT 19:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متحدہ مجلس عمل تحریک چلائے گی

ایم ایم اے
عوامی تحریک کو مجلسِ عمل کے مطابق تین ماہ میں نقطہ عروج تک پہنچایا جائے گا
چھ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے حکومت مخالف ملک گیر عوامی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے جسے اتحاد کے مطابق تین مہینہ میں نقطہ عروج تک پہنچایا جائے گا۔


پیر کو لاہور میں مجلس عمل کے سربراہی اجلاس کے بعد اتحاد کے سکریٹری جنرل مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں کو بتایا کہ اس تحریک کا مقصد ملکی سیاست میں ہمیشہ کے لیے فوج کی مداخلت کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا ایک اور مقصد امریکی استعمار کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کی خود مختاری اور وقار کو امریکی استعمار کے ہاتھ میں دے دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اتحاد ملک میں ہر سطح پر اجتماعات منقعد کرے گا اور رابطہ عوام مہم چلا کر عومی بیداری پیدا کرے گا۔

مجلس عمل کے سکریٹری جنرل نے کہا اس ضمن میں پانچ مئی کو کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور ملک بھر میں ایران اور فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

مجلس عمل بارہ ربیع الاول کے موقع پر نشتر پارک کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر بارہ مئی کو احتجاج بھی کرے گی۔

مجلس عمل کے رہنما نے کہا کہ وہ حزب اختلاف کی دوسری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مجلس عمل نے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اپنے منشور پر نظر ثانی کے لیے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے تقرر پر دوسری جماعتوں سے بات چیت کے لیے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔

چھ رکنی متحدہ مجلس عمل کی رکن جماعتوں میں جماعت اسلامی، جمعیت العلمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ)، تحریک اسلامی، مرکزی جمعیت اہل حدیث، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) اور جمعیت العلمائے اسلام (عبدالرحیم نقشبندی گروپ) شامل ہیں۔

اسی بارے میں
سرحد: مجلس عمل میں اختلافات
19 October, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد