متحدہ مجلس عمل کا امیدوار کامیاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایوان بالا یا سینٹ کی سرحد سے ایک خالی نشست پر صوبہ سرحد کے حکمراں اتحاد متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قاری محمد عبداللہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں دیگر چار امیدواروں میں سے دو نے کل جبکہ باقی دو نے آج مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے سے قبل سینٹ کی ایک نشست کے لیے میدان میں پانچ امیدوار کھڑے تھے۔ ان میں فیورٹ ایم ایم اے کے قاری محمد عبداللہ تھے جبکہ دیگر امیدواروں میں ایم ایم اے کے ہی ناراض رکن پیر محمد خان، مسلم لیگ کی خاتون رکن نگہت اورکزئی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سید قمر عباس اور نجم الدین شامل تھے۔ ایم ایم اے کی آغاز سے ہی کوشش تھی کہ ان کا امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو تو بہتر ہے جس میں وہ کامیاب رہی۔ اس فیصلے سے ایک روز قبل عوامی نیشنل پارٹی نے اس انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ اس نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہونا بتائی تھی۔ یہ انتخاب منگل کے روز سرحد اسمبلی میں ہونا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||