BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 July, 2004, 10:19 GMT 15:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجلس عمل کے امیدوار دستبردار

اٹک کا معرکہ
اٹک میں ایم ایم اے اور اے آر ڈی کے امیدوار شوکت عزیز کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے
اٹک کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کے نامزد وزیراعظم شوکت عزیز کے مقابلہ میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قاری سعید الرحمان اور ان کے دو کورنگ امیدوار اے آر ڈی کے امیدوار ڈاکٹر سکندر حیات کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم نے منگل کو بی بی سی کو بتایا کہ تھرپارکر کے ضمنی انتخابات سے بھی مجلس عمل اے آر ڈی کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے۔

اٹک میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد قاری سعید الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کی ہدایت پر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس عمل اور اے آر ڈی کے درمیان کئی رز سے اس معاملہ پر مذاکرات ہورہے تھے جو آج فیصلہ کن نکتہ پر پہنچے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش تھی کہ متحدہ اپوزیشن میں دراڑیں ڈالی جائیں جسے ناکام بنانے کے لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا اور اس کا مقصد یہ ہے کہ ایم ایم اے اور اے آر ڈی کے درمیان جو دوریاں پیدا ہورہی تھیں وہ اب نزدیکیوں میں تبدیل ہوجائیں گی۔

مجلس عمل کے اٹک کے ضلعی صدر اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر برکت علی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ فیصلہ اس جذبہ اور عزم کے ساتھ کیا گیا ہے کہ حکمران ٹولہ کی سازش رہی ہے کہ حزب مخالف کو آپس میں لڑایا جائے اس لیے اس سازش کو ناکامیاب بنانے کے لیے اور حکومتی امیدوار کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے لیے مجلس عمل نے ا پنے امیدواروں کو دستبردار کرلیا ہے۔

برکت علی نے واضح الفاظ میں کہا کہ مجلس عمل اے آر ڈی کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سکندر حیات اس حلقہ سے اتحاد براۓ بحالی جمہوریت کے امیدوار ہیں۔ انھوں نے گزشتہ عام انتخابات میں تینتالیس ہزار ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد