 |  قاضی حسین احمد، مولانا نورانی کے انتقال کے بعد مجلس کے قائم مقام صدر مقرر ہوئے تھے |
گزشتہ شب متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے میں قاضی حسین احمد کو ایم ایم اے کا صدر جبکہ مولانا فضل الرحمان کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ ان عہدوں کی مدت بھی چھ ماہ سے بڑھا کر دو سال کر دی گئی ہے۔ مولانا شاہ احمد نورانی کے انتقال کے بعد ایم ایم اے کی کرسئی صدرارت خالی ہوگئی تھی اور قاضی حسین احمد کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا۔ پروفیسر ساجد میر، علامہ ساجد نقوی، مولانا سمیع الحق اور شاہ فرید الحق کو نائب صدور منتخب کیا گیا ہے جبکہ لیاقت بلوچ اور حافظ حسین احمد ڈپٹی سیکرٹری اور پیر اعجاز ہاشمی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ |