BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 July, 2004, 00:37 GMT 05:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شوکت کے مقابل ایم ایم اے کے امیدوار

ایم ایم اے کے امیدوار آٹھ تاریخ کو کاغذاتِ نامذگی جع کرایں گے
ایم ایم اے کے امیدوار آٹھ تاریخ کو کاغذاتِ نامذگی جع کرایں گے
متحدہ مجلس عمل نے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کے اعلان کردہ مستقبل کے وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف اپنے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان کے امیدواروں کے ناموں کا رسمی اعلان بدھ کو کیا جاۓگا۔

مجلس عمل کے رہنما اور جمعیت علماۓ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ریاض درانی نے بتایا کہ ایم ایم اے کی سپریم کونسل کے اجلاس میں دو ناموں پر اتفاق راۓ کیا گیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے تھر پارکر سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ممتاز علی میمن اور اٹک سے جے یوآئی کے رہنما، پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قاری سعید الرحمان اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے ملکر شوکت عزیز کے خلاف ایک متفقہ امیدوار لانے کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔

ایم ایم اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سات جولائی کی شام تک اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی ایسی کسی پیشکش کا انتظار کریں گے اور اس معاملہ پر کسی دیگر جماعت سے مفاہمت نہ ہونے کی صورت میں آٹھ جولائی کو ایم ایم کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرادیں گے۔

جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ریاض درانی کا کہنا ہے کہ اے آر ڈی کی جماعتیں خود آپس میں اتفاق راۓ سے ایک امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکیں اس لیے ان سے کسی طرح کی انتخابی افہام و تفہیم مشکل ہے تاہم کسی بھی جماعت کی طرف سے آنے والی ایسی کسی بھی تجویز کا مثبت جواب دیا جاۓگا۔

حکمران جماعت کے دو اراکین اسمبلی نے تھر پارکر اور اٹک سے دو نشستیں خالی کر دیں ہیں تاکہ حکمران جماعت کے اعلان کردہ وزیر اعظم شوکت عزیز ان نشستوں سے انتخابات لڑ سکیں اور قومی اسمبلی تک پہنچ سکیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد