اسلام آباد میں برڈ فلو، مرغیاں تلف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محکمہ لائیو سٹاک کے حکام نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں ایک پولٹری فارم میں ایچ فائیو این ون وائرس یعنی برڈ فلو کی تصدیق کر دی ہے۔ اس پولٹری فارم کی تمام مرغیوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے کمشنر محمد افضل نے بی بی سی کو بتایا کہ نیشنل ایگریکلچرل لیبارٹری اسلام آباد میں کیئے گئے ٹیسٹ کے بعد اس پولٹری فارم میں ایچ فائیو این ون وائرس کا انکشاف اس ماہ کی چودہ تاریخ کو ہوا تھا جس کے بعد پندرہ تاریخ کو اس فارم کی ساڑھے تین ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں کسی انسان میں برڈ فلو پائے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ برطانوی لیبارٹری نے پاکستان کے صوبہ سرحد کے دو شہروں ایبٹ آباد اور چارسدہ کے دو فارموں میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کردی تھی۔ پولٹری انڈسٹری کے نمائندوں کا کہنا ہے برڈ فلو کے خدشے سے اس صنعت کو سات سے دس کروڑ روپے روزانہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان میں پولٹری ایسوسی ایشن نے اس وائرس کی موجودگی کے بعد اخبارات میں اشتہار شائع کرائے تھے کہ مرغیاں کھانے سے کوئی خطرہ نہیں۔ اس بارے میں حکومت کے متعلقہ اداروں سے بھی انہوں نے بیانات دلوائے تھے۔ | اسی بارے میں مرغی کی جگہ دلی کا ’بیف‘ 29 March, 2006 | پاکستان گھر کی دال مرغی برابر؟25 March, 2006 | پاکستان بکرے، گائے کا گوشت مہنگا23 March, 2006 | پاکستان سرحد: برڈ فلوسے خاص فرق نہیں پڑا22 March, 2006 | پاکستان برڈ فلو کی تصدیق، کروڑوں کا نقصان 21 March, 2006 | پاکستان سرحد میں 25000 مرغیاں تلف28 February, 2006 | پاکستان ’وائرس سے پولٹری کا کاروبار مندا‘27 February, 2006 | پاکستان پاکستان: دو پولٹری فارمز میں وائرس 27 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||