کارٹون: کراچی میں کفن پوش ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی اخباروں میں پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف جاری احتجاج کے سلسلے میں اتوار کی شام کو کراچی میں کفن پوش ریلی نکالی گئی۔ متحدہ مجلس عمل کی کال پر نکالی گئی اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں مدرسے کے طلبہ کی بھی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار سے تبت سینٹر تک ایم اے جناح روڈ کے کئی مقامات پر امریکہ، ڈنمارک اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ ریلی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ ہر جگہ پولیس اہلکار مقرر تھے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ پورے رستے میں ایسے نغمے بجائے گئے جنہیں جہادی نغمے کہا جاتا ہے۔ ریلی کی رہنمائی ایم ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حافظ حسین احمد، ممبر پارلیمینٹ حسین محنتی، معراج الھدیٰ، حمید اللہ ایڈووکیٹ، یونس بارائی، نصراللہ شجیح، حسن ترابی اور دیگر رہنما کر رہے تھے۔ جنہوں نے خود بھی کفن پہنے ہوئے تھے۔ تبت سینٹر پر ریلی کا اختتام ہوا جہاں جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسۂ عام سے جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد، حافظ حسین احمد، مولانا اویس نورانی، مسلم لیگ ن کے ممنون حسین، تحریک انصاف کے رہنما سکندر علی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد اور لاہور میں گرفتار اور نظر بند کے جانے والے رہنماؤں کو فوری آزاد کیا جائے۔ پروفیسر غفور احمد کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف کے سینے میں دل نہیں اگر ہوتا تو وہ رسول صلعم کے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کرتے ان کے سینے میں صرف امریکہ کا خوف ہے۔ اس لیے ہماری پرامن ریلیوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہم کہتے ہیں کہ ہمارے جذبات سے مت کھیلو یہ آگ کا کھیل ہے جل جاؤ گے۔ حافظ حسین احمد نے خطاب میں کہا کہ ایم ایم اے کے رہنماؤں کو گرفتار کر کہ حکومت اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غیر آئینی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دینگے۔ ہم دو جرنیلوں کو اپنے انجام تک پہنچا چکے ہیں تیسرے کو بھی پہنچائیں گے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور جرنیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ فوجی سربراہ کو اٹھا کر باہر پھینک دو ورنہ عوام تہمارے سامنے کھڑے ہوجائیں گے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ جنرل مشرف پارلیمینٹ میں تو آنے کی ہمت نہ کرسکے اب وہ اسلام آباد آنے کی بھی جرات نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور کارٹونسٹ کا جو بھی سر قلم کرے گا وہ آخرت میں سرخرو ہوگا۔ ایم ایم کے بانی مولانا شاہ احمد نورانی کے فرزند اور جمعیت علما پاکستان کے رہنما شاہ محمد اویس نے اعلان کیا کہ گستاخ رسول کو جو قتل کریگا میں اس کو ایک کروڑ روپے دونگا۔ گرفتاریاں ہمیں بزدل نہیں بنا سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں اسلام آباد مظاہرہ: گرفتاریاں ونظربندی19 February, 2006 | پاکستان کارٹونوں کے خلاف خواتین ریلی18 February, 2006 | پاکستان کارٹون ہنگامے، چنیوٹ میں 4 زخمی18 February, 2006 | پاکستان کارٹونسٹ کے قاتل کیلیے 10 لاکھ ڈالر17 February, 2006 | پاکستان اسلام آباد: ڈنمارک کا سفارتخانہ بند17 February, 2006 | پاکستان کراچی: احتجاج تشدد میں تبدیل17 February, 2006 | پاکستان کراچی:کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند17 February, 2006 | پاکستان ہر قیمت پرامن و امان کی ہدایات 15 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||