کراچی: ہائی الرٹ، تعلیمی ادارے بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور پشاور میں پرتشدد احتجاج کے بعد کراچی میں مجوزہ احتجاج سے ایک روز قبل ہی سکیورٹی کے انتظامات سخت اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ کراچی میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلی جمعرات کو صبح دس بجے قائداعظم محمد علی جناح کی مزار سے نکالی جائیگی۔ پورے شہر میں بینر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں عوام سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ ریلی کی گزرگاہ پر رات کو ہی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔جن پر مذہبی ترانوں کی کیسٹس بجائی جا رہی تھیں۔ امکانی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ اور اداروں پر فورس مقرر کی گئی ہے۔ انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس جہانگیر مرزا نے ایک اعلامیہ میں پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ غیرملکی سفارتخانوں، غیر ملکی بینک اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تحفظ کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ رینجرز کچھ غیر ملکی اداروں اور سفارتخانوں پر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ پیٹرولنگ اور چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کراچی میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا دوسری جانب علمائے کرام نے وزیر داخلہ رؤف صدیقی سے بدھ کو ملاقات کی ہے۔ رؤف صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ علماء نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریلی پرامن ہوگی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی کو اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ تخریبکاروں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ سندھ حکومت نے جمعرات کو پورے سندھ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبے کے تمام تعلیم ادارے بند رہیں گے۔ اس سے قبل کراچی میں دوسرے روز احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ پاسبان، انڈس ایجوکیشن‘ ینگ وومین کرسچن ایسو سی ایشن اور مجلس تحفظ شعائر اسلام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جس میں ڈینمارک کے وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور جھنڈے کو پیروں تلے روندے گئے۔ | اسی بارے میں مظاہروں کا تیسرا روز، تین ہلاک سو زخمی 15 February, 2006 | پاکستان پشاور: پرتشدد مظاہروں کاتیسرادن 15 February, 2006 | پاکستان مظاہروں کا تیسرا روز، پشاور میں دو ہلاک15 February, 2006 | پاکستان کارٹون: او آئی سی اقوام متحدہ جائیگی15 February, 2006 | پاکستان لاہور:ایک اور ہلاک، مظاہرے جاری15 February, 2006 | پاکستان پرتشدد واقعات:’ذمہ دار حکومت‘15 February, 2006 | پاکستان پاکستان بھر میں شدید احتجاج 14 February, 2006 | پاکستان پاکستان بھر میں شدید احتجاج 14 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||