پاکستان: پسند کی شادی کا حق ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی عدالت اعظمیٰ نے کہا ہے کہ قانون اور شریعت کے مطابق اٹھارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو اپنی پسند اور مرضی کے مطابق شادی کرنے کا حق حاصل ہے۔ پیر کے روز جسٹس حامد علی مرزا اور جسٹس کرامت نذیر بھنڈاری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ ’اٹھارہ سال کی لڑکیوں کو ریاستی قانون اور شریعہ مرضی کے مطابق شادی کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے‘۔ یہ مقدمہ نسرین اختر نے دائر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بیٹی کرن اور بہو رابعہ کو اغوا کیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے لاہور پولیس کو حکم دیا کہ متعلقہ لڑکیاں عدالت میں پیش کی جائیں۔ پیر کے روز درخواست گزار نسرین اختر اور ان کی بیٹی اور بہو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دونوں لڑکیوں نے بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر گئیں تھیں۔ کرن نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے سیالکوٹ کے رہائشی کامران مقبول سے اپنی رضامندی سے شادی کی اور ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ عدالت نے کرن کو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دی اور رابعہ کو کہا کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے شوہر سے خلع حاصل کرسکتی ہیں اور اپنی مرضی کی زندگی بسر کرسکتی ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ انہیں ضروری تحفظ فراہم کریں۔ عدالت اعظمیٰ نے پسند کی شادی کے معاملات میں والدین کی جانب سے اغوا جیسے الزامات کے تحت مقدمے درج کرانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آئے روز اخبارات میں پسند اور مرضی کے مطابق شادی کرنے کا حق نہ دینے کی وجہ سے لڑکیوں کے گھر سے بھاگنے اور اپنی پسند کے مطابق شادی کرنے کی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ جبکہ والدین کی جانب سے متعلقہ افراد کے خلاف اغوا کے مقدمے درج کرنے کی بھی خبریں سامنے آتی ہیں۔ ایسے معاملات میں با اثر والدین پولیس کے ’تعاون، سے اکثر لڑکے کے والدین کو تنگ کرکے اپنی بچیاں واپس بھی لے لیتے ہیں۔ | اسی بارے میں شادی،جج کی خودکشی کی وجہ 05 September, 2005 | پاکستان پسند کی شادی: میاں بیوی قتل18 May, 2005 | پاکستان لاہور: ’غیرت کے نام پر لڑکی قتل‘ 10 February, 2005 | پاکستان کاروکاری قتل تصور ہو گا 26 October, 2004 | پاکستان پیار کی شادی، ایک اور قتل26 September, 2004 | پاکستان پسند کی شادی کی سزا08 September, 2004 | پاکستان پیار کی شادی: ہائی کورٹ کے باہرقتل06 September, 2004 | پاکستان سینیٹ: یوم سیاہ اور پیار کی شادی05 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||