عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور |  |
 |  گزشتہ ایک سال کے دوران کم از کم ایک ہزار خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے:کمیشن برائے انسانی حقوق |
لاہور میں دس روز پہلے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔ شالامار پولیس کے مطابق ایک اٹھائیس سالہ شخص محمد شاہد اور اس کی چوبیس سالہ بیوی نعمانہ کوثر کو آج بوگیوال یعقوب کالونی کے علاقہ میں واقع ان کے گھر میں گُھس کر گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں نے دس روزپہلے اپنی پسند سے شادی کی تھی جبکہ لڑکی اکیس اپریل کو اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی محمد شفیق اوراس کے چار ساتھیوں پر قتل کرنے کےالزام میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
|