کراچی میں ’غیرت‘ کے نام پر قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر ایک آدمی کو قتل اور ایک عورت کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ بوٹ بیسن تھانے کے تفتیشی افسر حمزو خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کی صبح ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حسینہ بی بی تین سال قبل اپنے پہلے شوہر قاری شبیر احمد کو چھوڑ کر اپنے تین بچوں کے ہمراہ اکبر علی کے ساتھ کراچی آ گئی تھی اور دونوں نے شادی کر لی تھی۔ تاہم قاری شبیر احمد کا دعویٰ تھا کہ حسینہ بی بی نے اس سے طلاق نہیں لی تھی لہذا وہ دوسری شادی نہیں کر سکتی۔ گزشتہ شب قاری شبیر فیصل آباد سے کراچی آیا اور آج صبح اس نے حسینہ بی بی کے گھر جا کر اکبر علی کے شبہ میں اس کے بھائی انور علی اور حسینہ بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے انور علی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ حسینہ بی بی زخمی ہو گئی۔ اس کے بعد قاری شبیر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں شبیر احمد نے کہا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر یہ جرم کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||