’ڈیرہ بگٹی میں نو ہلاکتیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ جمعہ کو سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جنت بی بی، ناز بی بی، گل محمد اور پانچ بچے ہیں جن میں چار لڑکے ہیں اور ایک لڑکی، جب کہ تیئس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے حملوں میں دو خواتین اور چار بچے زخمی ہوئے تھے۔ انھوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے ڈیرہ بگٹی سے سو فیصد آبادی دوسرے علاقوں کو منتقل ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جو لوگ استطاعت نہیں رکھتے وہ اب بھی شہر میں موجود ہیں ہاں ان کی تعداد دس سے پندرہ فیصد تک ہوگی اگر سارے لوگ موجود ہوتے تو ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی۔ ضلعی رابطہ افسر ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی نے کہا ہے کہ کوئی بچہ یا خاتون ہلاک نہیں ہوئی کیونکہ شہر سے ساری آبادی دوسرے علاقوں کو منتقل ہو چکی ہے۔ صرف دونوں جانب مسلح افراد ہیں جن میں نیم فوجی دستے اور دوسری جانب بگٹی قبائل ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز علاقے میں گیس فیلڈ گیس پلانٹ اور سڑکوں پر حفاظت کے لیے موجود ہے اور جب سلح افراد کی جانب سے کارروائی ہوتی ہے تو ایف سی کے اہلکار جوابی کارروائی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام نا معلوم افراد نے سوئی گیس فیلڈ کے احاطے میں چار راکٹ داغے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اندھا دھند گولہ باری کر رہی ہیں جس میں ہوائی حملوں کے علاوہ زمینی سطح پر توپ اور مارٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان سے جب پوچھا کہ آخر فورسز حملوں میں پہل کیوں کر کریں گی تو انھوں نے کہا ہے کہ یہاں فورسز کو احکامات اوپر سے مل رہے ہیں۔ حکومت نے پہلے یہ مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی پھر فوجی طاقت استعمال کی ہے تاکہ اس علاقے کے وسائل پر طاقت سے قبضہ کیا جائے حالانکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے۔ | اسی بارے میں پسنی: تھانے پر قوم پرستوں کا حملہ19 January, 2006 | پاکستان جسونت سنگھ بلوچستان یاترا پر19 January, 2006 | پاکستان ’کانوں سے بھتہ خوری کا خاتمہ‘19 January, 2006 | پاکستان بلوچ آپریشن: ہزارہ برادری کا احتجاج18 January, 2006 | پاکستان کوئٹہ: اقوام متحدہ کے دفاتر بند17 January, 2006 | پاکستان امریکہ میں مظاہروں کا اعلان15 January, 2006 | پاکستان بلوچستان میں پرتشدد کارروائیاں15 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||