BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 January, 2006, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈمہ ڈولا، شناخت کا کام جاری‘
امریکی ذرائع ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعوی بھی کررہے تھے
امریکی ذرائع ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعوی بھی کررہے تھے
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سرحدی گاؤں ڈمہ ڈولا پر گزشتہ جمعہ ہونے والے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے چار غیر ملکیوں کی شناخت کے لیے ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع گاؤں ڈمہ ڈولا پر امریکی حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چار غیر ملکی بھی شامل تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں سے تین غیر ملکی القاعدہ تنظیم کے اہم رکن محدت مرسی، عبد الرحمٰن المصری المغربی اور ابو عبیدہ المصری شامل تھے۔ تاہم امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

محدت مرسی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بم بنانے کے ماہر تھے اور امریکی حکومت نے ان کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ عبدالرحمٰن المصری القاعدہ کے نائب سربراہ ایمن الظواہری کے داماد تھے۔

حملے کے فوراً بعد امریکی خفیہ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں ایمن الظواہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم پاکستان کے خفیہ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمن الظواہری حملے کے وقت ڈمہ ڈولا میں موجود نہیں تھے۔

اسی بارے میں
حملے کا سبب کھانے کی دعوت
16 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد