’امداد اطمینان بخش نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے اعلیٰ اہلکار ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ’حقیقت تو یہ ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے کی جانے والی کارروائیاں اطمینان بخش نہیں ہیں کیونکہ اب تک وہ کام وہ کام ہو رہا جو اب تک مکمل ہو جانا چاہیے تھا‘۔ بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کو پناہ گاہیں مہیا کرنے اور موسم کی شدت سے بچانے کے لیے ہندوستان سے چادریں درآمد کی گئی ہیں جنہیں لے کر پہلی ٹرین منگل کو پہنچنے والی تھی لیکن اب بدھ کو لاہور پہنچنے والی ہے اور جمعرات یا جمعہ تک متاثرہ علاقوں تک ان چادروں کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چادریں ہندوستان سے اس لیے منگائی گئی ہیں کہ مقامی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چادیں دو ہفتے قبل پہنچ جانی چاہیں تھیں لیکن روز ہی کوئی نہ کوئی مسئلہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے لیکن اب اس بات کے آثار ہیں بدھ کو ایک ٹرین ان چادروں کو لے کر لاہور پہنچ جائے گی۔ ظفر اقبال کے مطابق کل چار ٹرینیں آئیں گی اور ان کے ذریعے چھ ہزار ٹن چادریں لائی پہنچیں گی۔ ان میں ایک ٹرین اٹاری پہنچ چکی ہے اور دو امرتسر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان چادروں کی آمد سے تیس ہزار کےقریب متاثرہ خاندانوں کو کسی حد تک پناہ گاہیں اور سردی سے بچاؤ کے سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ سہولتیں دس سے بارہ دن میں لوگوں کو میسر ہو جائیں گی۔ اور دو تین ہفتے بعد ایسے خاندان کم ہونگے جنہیں کچھ نے کچھ سہولت میسر نہ آئی ہو۔ ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ یہ کام اب تک مکمل ہو چکا ہونا چاہیے تھا لیکن اگر آئندہ دس بارہ دن تک بھی ہو جائے تو بہت بڑی کامیابی ہو گی۔ کیونکہ آئندہ چند دنوں میں برفباری اور بارش کا شدید سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ | اسی بارے میں ’تعمیر نو: چار سال، 180 ارب روپے‘ 02 January, 2006 | پاکستان خیموں میں شادیوں کی جلدی کیا؟26 December, 2005 | پاکستان الائی کے دوردراز دیہاتوں میں امداد09 December, 2005 | پاکستان امدادی کام کے ساتھ عقائد کی تبلیغ24 November, 2005 | پاکستان شہروں پر متاثرین کے مسائل کا دباؤ23 November, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان کے لیے عارضی گھر06 November, 2005 | پاکستان فوج نے تاخیر کی: اے آر ڈی 31 October, 2005 | پاکستان جنیوا کانفرنس ناکام رہی: احمد کمال27 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||