اجازت نہ ملنے پر شرکاء کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں آبی ذخائر کے بارے میں ہونے والے ایک سیمینار کے شرکاء کو ہوٹل کی انتظامیہ نے سیمینار منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی اور ہال کو تالا لگا کے شرکاء کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔ اس کے بعد کانفرنس کے شرکاء جن میں حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی، سندہ کی قوم پرست جماعتوں کے رہنما، سرائیکی رہنما، پاکستان فشر فوک فورم اور ایک غیر سرکاری تنظیم ایکشن ایڈ کے عہدیداران شامل تھے، نے ہوٹل کے باہر ایک مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کالا باغ ڈیم اور صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور حکومتی ایجنسیوں کو اس سیمینار کو درہم برہم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر جو اس سیمینار میں شرکت کے لیے آئے تھے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت لوگوں کو بند کمرے میں بھی مسائل پر بات کرنے نہیں دے گی تو پھر لوگ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اختلاف رکھنے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان کی وفاداریوں کو مشکوک بنایا جا رہا ہے۔ تاج حیدر کے مطابق کالا باغ ڈیم کا مسئلہ ایک بہت بڑے تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے اور خطرہ ہے کہ اس کے نتیجے میں بہت بڑی خونریزی ہو سکتی ہے۔ سندھی قوم پرست رہنما قادر مگسی کا کہنا تھا کہ سندھ، سرائیکی علاقوں اور بلوچستان کے لوگ یہاں آئے تھے تاکہ کالاباغ ڈیم کے خلاف سرکاری انہوں نے کہا کہ اب لوگ سوچ رہے ہیں کہ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت ہے یا کسی فرد واحد کا گھر ہے جہاں حکومت مخالف لوگوں کو آنے اور بات کرنے سے روکا جاتا ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے سربراہ محمد علی شاہ کے مطابق سندھ سے ساٹھ لوگ کل رات جب ہوٹل پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ایجنسیوں نے ہوٹل انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ یہ لوگ کالاباغ ڈیم کے مخالف ہیں لہذا ان کو نہ تو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے اور نہ ہی ان کو اپنا پروگرام کرنے کی اجازت دی جائے۔ ہوٹل کے مینیجر محمد حسیب کے مطابق اس سیمینار کی بکنگ نہیں تھی تاہم ایکشن ایڈ کے عہدیداران کے مطابق اس ہوٹل میں یہ سیمینار دو روز سے چل رہا تھا اور بدھ کو انہیں کہا گیا کہ وہ ہوٹل میں ٹھہرائے جانے والے لوگوں کو لے کر بارہ بجے تک ہوٹل سے نکل جائیں۔ | اسی بارے میں کالا باغ ڈیم: ق لیگ اتفاق نہ کر سکی 19 December, 2005 | پاکستان کالا باغ ڈیم کے خلاف مظاہرہ20 December, 2005 | پاکستان ’ کالاباغ تو بنے گا، آگے کی بات کریں‘21 December, 2005 | پاکستان ’ کالا باغ ڈیم اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں‘23 December, 2005 | پاکستان کالاباغ مہم: اخباری کارکن مستعفیٰ23 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم اور جنرل پرویز مشرف24 December, 2005 | پاکستان ’ کالاباغ ڈیم کسی صورت نہیں بنےگا‘26 December, 2005 | پاکستان کوہلواور کالاباغ، بلوچستان میں ہڑتال27 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||