BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 December, 2005, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کالاباغ ڈیم کسی صورت نہیں بنےگا‘

اسفند یار ولی
مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے: اسفند یار ولی
عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی نے کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں فوجی کارروائی کے حوالے سے بلوچ قوم پرست جماعتوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کسی حالت میں نہیں بننے دیا جائے گا۔

کوئٹہ کے دورے کے دوران کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا ہے ان کی جماعت بلوچستان میں فوجی کارروائی کی سخت مذمت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر صدر پرویز مشرف کے دورے کے دوران راکٹ باری کو اس کارروائی کا جواز بنایا گیا ہے تو پھر پنڈی کے جی ایچ کیو اور کراچی میں چھاؤنی کے قریب بھی ان پر حملے ہوئے ہیں، وہاں فوجی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے اور مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں اور صوبوں کو ان کے وسائل پر حق دینا چاہیے۔ایک ہی صوبے کی من مانیاں کب تک چلیں گی‘۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ’ ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اگلے کے پاؤں پڑیں یا گریبان سے پکڑیں۔ میں باچا خان کا پوتا ہوں پاؤں تو نہیں پڑوں گا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ انتیس دسمبر کو وہ کالاباغ کے خلاف مظاہرہ کریں گے اور تیس دسمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے بلوچستان کے حوالے سے احتجاج کیا جائے گا۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ کالاباغ کے حوالے سے حکومت متضاد دعوے کر رہی ہے اور یہ لوگ’ کبھی کہتے ہیں نہریں نکالی جائیں گی اور کبھی کہتے ہیں نہریں نہیں نکالی جائیں گی‘۔ آئینی ضمانت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین کتنی مرتبہ توڑا گیا ہے‘۔

اسی بارے میں
کراچی میں قوم پرستوں کی ریلی
22 December, 2005 | پاکستان
سنیٹ سے اپوزیشن کا واک آؤٹ
23 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد