کالاباغ مہم: اخباری کارکن مستعفیٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دیگر ملازمین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ پاکستان کے خبریں گروپ آف پبلکیشن نے گروپ کے سندھی اخبار خبروں کے ایڈیٹر سمیت دیگر ملازمین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں شروع کی گئی میڈیا مہم کا اشتہار شائع کرنے پر خبروں کے ایڈیٹوریل سٹاف نے اعتراض کیا تھا۔ اور اپنے استعفے ایڈیٹر کے حوالے کردیے تھے۔ مستعفی ہونے والوں میں ایڈیٹر ظہیر میرانی، نیوز ایڈیٹر ذلف پیرزادہ، سب ایڈیٹر سے لیکر تمام رپورٹر اور کمپیوٹر اسٹاف شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خبروں کی اشاعت سے قبل ہی سندھ میں یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ اس اخبار کی اشاعت کالا باغ ڈیم کے لیے مہم چلانے کے لیے کی جاری رہی ہے۔ مستفعی ہونے والے ملازمین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو سال قبل اخبار کی انتظامیہ نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ خبروں کالا باغ ڈیم سمیت کسی بھی سندھ دشمن منصوبے کی حمایت نہیں کریگی مگر انتظامیہ نے وعدہ خلافی کی ہے۔ انتظامیہ نے کالاباغ ڈیم کے اشتہار ہر صورت میں شائع کرنے کے لیے دباؤٰ ڈالا۔ ترجمان کے مطابق عوام نے اس فیصلہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ۔ کچھ شہروں میں اخبار نذر آتش بھی کیا گیا تھا۔ جس سے سکیورٹی کا مسئلہ بھی پیدا ہوا۔ انتظامیہ کی وعدہ خلافی پر احتجاج کرتے ہوئے پوری ٹیم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ممبر اخبارات نے جب صرف آبی ذخیروں کی تعمیر کے حوالے سے اشتہار شائع کیے تو سندھ کے کئی شہروں میں ان اخبارات کو نذر آتش کیا گیا۔ جس کے بعد میڈیا فورم کے اجلاس میں آبی ذخائر کا کوئی بھی اشتہار شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ کالاباغ ڈیم وفاق توڑ دےگا‘17 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم، سندھی میڈیا اور اشتہارات 20 December, 2005 | پاکستان ’ کالاباغ تو بنے گا، آگے کی بات کریں‘21 December, 2005 | پاکستان ’ڈیم کا انتخاب کریں یا پاکستان کا‘22 December, 2005 | پاکستان ڈیم: مشرف جلسے میں حمایت کا فقدان22 December, 2005 | پاکستان کراچی میں قوم پرستوں کی ریلی22 December, 2005 | پاکستان ’ کالا باغ ڈیم اتنا بڑا مسئلہ ہے نہیں‘23 December, 2005 | پاکستان ’آئینی ضمانت کے سوا سب منظور‘23 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||