سندھ ہڑتال: کراچی میں جزوی ردِعمل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ میں منگل کو کالا باغ ڈیم کے خلاف شٹر بند ہڑتال کی گئی ہے اور اکثر مبصرین اسے کامیاب قرار دے رہے ہیں تاہم کراچی میں ہڑتال کا اثر جزوی رہا۔ ہڑتال کی کال جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی کوششوں کے خلاف دی گئی تھی۔ کراچی کے ملیر، سچل گوٹھ، بن قاسم، لیاری، گلشن حدید کے علاقوں میں کاروبار بند رہا جبکہ شہر میں بڑی تعداد میں رینجرز اور پولیس کا گشت جاری تھا۔ اندرون حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ، میرپورخاص، سانگھڑ اور خیرپور سمیت تمام اضلاع میں کاروبار بند رہا۔ صبح سے راستوں سے ٹریفک بھی کم تھی۔ سپر ہائی وی پر نوری آباد اور جامشورو کے قریب جبکہ انڈس ہائی وی پر منظورآباد کے قریب مشتعل مظاہرین نے بسوں اور ٹرکوں پر پتھراؤ کیا جس وجہ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ٹنڈو محمد خان میں مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ کو بلاک کردیا جس کے دوران ان کی پولیس کیساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے ان کو منتشر کیا۔ لاڑکانہ اور رتو دیرو میں ساری رات اور صبح کو کریکروں سے دھماکے کئے گئے۔ ہڑتال کی وجہ سے سندھ یونیورسٹی میں امتحانات نہیں ہوسکے ہیں۔ ہڑتال نے اندرون سندھ معمولی کی زندگی اور ٹریفک کو معطل کردیا۔ کالاباغ ڈیم کے خلاف صوبائی سطح کا یہ پہلا احتجاج ہے۔ | اسی بارے میں ’کالاباغ ڈیم زلزلے کی زد میں‘ 29 October, 2005 | پاکستان مخالفت روکنے کا سیاسی ڈیم16 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: کالا باغ ڈیم پر تقسیم 17 December, 2005 | پاکستان ’ کالاباغ ڈیم وفاق توڑ دےگا‘17 December, 2005 | پاکستان کالا باغ ڈیم: ق لیگ اتفاق نہ کر سکی 19 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم کے خلاف ہڑتال کی کال19 December, 2005 | پاکستان کالاباغ ڈیم کی میڈیا مہم مسترد 19 December, 2005 | پاکستان کالا باغ ڈیم کے خلاف مظاہرہ20 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||