کالاباغ ڈیم کی میڈیا مہم مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سندھی اخبارات نے کالاباغ ڈیم کی میڈیا مہم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ اس مہم کے پہلے روز ہی دس لاکھ روپے کے اشتہارات مسترد کردیےگئے ہیں۔ کراچی میں پیر کو سندھی اخبارات کے مالکان کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آبی ذخائر کے حوالے سے جاری ہونے والا ایسا کوئی اشتہار شائع نہیں کیا جائیگا جس میں کالاباغ ڈیم کا ذکر ہو۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وائس چئرمین اور سندھی میڈیا فورم کے رہنما ڈاکٹر جبار خٹک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا مہم کے بائیکاٹ کے فیصلے پر تمام سندھی اخبارات متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سندھی عوام کے ساتھ ہیں اور اپنے مفادات کے لیے عوام کے مفادات کیسے قربان کرسکتے ہیں۔ ہم اپنے فیصلے سے مطمئن ہیں اور اس فیصلے پر یقینی عملدرآمد ہوگا‘۔ جبار خٹک کا کہنا تھا کہ مہم کے پہلے روز لاہور کی ایک ایجنسی نے صرف سندھی اخبارات کے لیے دس لاکھ روپے کے اشتہارات جاری کیے ہیں۔مگر کوئی بھی اخبار اس کو شائع نہیں کر رہا۔ اس سوال کے جواب میں کہ ’سندھی میڈیا کے اس فیصلے پر حکومت کیسے ردِ عمل کا اظہار سکتی ہے؟‘ ڈاکٹر جبار کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حکومت انتقامی کارروائی کرسکتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں خبریں گروپ آف پبلیکیشن کے سندھی اخبار ’خبروں‘ میں کالا باغ ڈیم کی حمایت میں اشتہار شائع کرنے کی کوشش کا سٹاف نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔ خبروں کے ایڈیٹوریل سٹاف کی جانب سے بی بی سی کو بھیجی گئی اے میل میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی استعفے ایڈیٹر کے حوالے کردیے ہیں۔رات دیر گئے تک سٹاف اور انتظامیہ میں مذاکرات جاری تھے۔ | اسی بارے میں ’ کالاباغ ڈیم وفاق توڑ دےگا‘17 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: کالا باغ ڈیم پر تقسیم 17 December, 2005 | پاکستان ’غیرذمہ دارانہ بیان سےگریز کریں‘17 December, 2005 | پاکستان کالاباغ کااعلان،اے این پی کی دھمکی17 December, 2005 | پاکستان مشرف پر صوبوں کو لڑانے کا الزام13 December, 2005 | پاکستان تحفظات وزیر اعظم کے گوش گزار03 December, 2005 | پاکستان عالمی بنک کے اعلان پر تشویش 20 September, 2005 | پاکستان کالا باغ ایک سازش: قوم پرست14 September, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||