BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 December, 2005, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’غیرذمہ دارانہ بیان سےگریز کریں‘

پاکستانی وزیرِاطلاعات شیخ رشید احمد
وزیراعلیٰ سندھ کالا باغ ڈیم کے معاملے کو مزید متنازعہ بنانے سے پرہیز کریں
پاکستان کے وزیرِاطلاعات شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام الرحیم کے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کے بارے میں دیے گئے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چند روز قبل سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم سندھ کے مفادات کے خلاف ہے اور پنجاب رائلٹی حاصل کرنے کے لیے ڈیم بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے یہ بیان اس وقت دیا تھا جب اسی روز شام کو انہیں صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔

شیخ رشید احمد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کالا باغ ڈیم کے معاملے کو مزید متنازعہ بنانے سے پرہیز کریں۔ تاہم انہوں نے کہا حکومت ڈیم کے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر میڈیا مہم بھی شروع کرنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا خاص مقصد صوبہ سندھ اور سرحد کے عوام کو قائل کرنا ہے کیونکہ ان کے بقول دونوں صوبوں کے عوام کو کچھ عناصر نے گمراہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی میں کہا تھا کہ کالا باغ ڈیم انہیں ہرگز قبول نہیں اور وہ ہر فورم پر اس کی مخالفت کریں گے اور اگر انہیں مستعفی ہونا پڑا تو وہ ایسا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

صدر جنرل پرویز مشرف کہتے رہے ہیں کہ وہ سندھ کو کالا باغ ڈیم سے نقصان نہ پہنچنے کی آئینی ضمانت بھی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدر مملکت کا نام لیے بنا ارباب غلام الرحیم نے کہا تھا کہ’ کس آئین کی گارنٹی کی بات کی جاتی ہے۔ اس کی جس میں جب چاہیں تبدیلی کی جاسکتی ہو‘۔

اسی بارے میں
مخالفت روکنے کا سیاسی ڈیم
16 December, 2005 | پاکستان
تحفظات وزیر اعظم کے گوش گزار
03 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد