BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 December, 2005, 15:30 GMT 20:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کالاباغ کااعلان،اے این پی کی دھمکی

اسفند یار ولی
عوامی نیشنل پارٹی پہلے دن سے اس ڈیم کی تعمیر کے خلاف رہی ہے
صوبہ سرحد کی ایک بڑی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے اعلان کی صورت میں بطور احتجاج سینٹ اور سرحد اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یہ دھمکی اے این پی کے مرکزی صدر اور رکن سینیٹ اسفندیار ولی نے پشاور میں ہفتے کے روز ایک اخباری کانفرنس میں دی۔ کانفرنس کا اہتمام جماعت کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کے ایک اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔

اسفندیار ولی نے اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہو جانے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس متنازعہ منصوبے پر صدر پرویز مشرف ’زبردستی اتفاق رائے‘ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ایسے حالات میں جب منتخب ایوانوں کی رائے کا خیال ایک وردی پہنے صدر نہ رکھے تو ایسی اسمبلیوں میں بیٹھنا درست فیصلہ نہیں ہوگا۔ اگر وہ رنجیت سنگھ کی طرز کی حکمرانی کرنا چاہتے ہیں تو اسمبلیوں کا کیا فائدہ؟‘۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نے پنجاب سے اپیل کی کہ وہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے اس منصوبے کی مخالفت کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ان کی موت یقینی ہے تو وہ صدر پرویز مشرف کو اس کے طریقہ کار کا تعین کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

اے این پی نے انتیس دسمبر کو جہانگیرہ، نوشہرہ کے مقام پر کالا باغ ڈیم مخالف ریلی منعقد کرنے کے علاوہ کراچی میں اس سلسلے میں بائیس دسمبر کے احتجاج میں بھر شریک ہونے کا اعلان کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی پہلے دن سے اس ڈیم کی تعمیر کے خلاف رہی ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر صدر پرویز مشرف کی جانب سے اس منصوبہ پر جلد کام شروع کرنے کے اشاروں کے بعد اس جماعت نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی بارے میں
مخالفت روکنے کا سیاسی ڈیم
16 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد