کالاباغ ڈیم کے خلاف ہڑتال کی کال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں متنازعہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف منگل کے روز جئے سند قومی محاذ کی جانب سے شٹربند ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اس ہڑتال کی دیگر قوم پرست جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔ کراچی میں ہڑتال سے قبل مبینہ طور پر سات گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ جس سے رات کو ہی پبلک ٹرانسپورٹ راستوں سے گم ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی کراچی مشتاق شاہ نے پانچ گاڑیوں کو جلانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شرپسندوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ملیر، ٹاور، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ پر ان بسوں کو نامعلوم افراد نے تیل چھڑک کر نذر آتش کیا۔ اس کے علاوہ نوابشاہ میں ایک بس اور کوٹّری شہر میں ایک وین کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ میں کریکر کے دھماکہ کیے گئے ہیں۔ اندرون سندھ میں رات کو ہی پولیس نے جئے سندھ قومی محاذ کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیا تھا۔ جئے سندھ کے چیئرمین بشیر قریشی کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی ہڑتال کرکے ثابت کرینگے کے عوام کالا باغ ڈیم کے خلاف ہیں۔ صدر پرویز مشرف کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو پھر سے چھیڑنے کے بعد سندھ میں یہ ہڑتال صوبائی سطح کا پہلا احتجاج ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کو جئے سندھ قومی محاذ کا حلیف سمجھا جاتا ہے۔ الطاف حسین کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کے باوجود متحدہ نے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ | اسی بارے میں کالاباغ ڈیم کی میڈیا مہم مسترد 19 December, 2005 | پاکستان ’ کالاباغ ڈیم وفاق توڑ دےگا‘17 December, 2005 | پاکستان بلوچستان: کالا باغ ڈیم پر تقسیم 17 December, 2005 | پاکستان ’غیرذمہ دارانہ بیان سےگریز کریں‘17 December, 2005 | پاکستان سندھ: گنے کے نرخ بڑھنے سے ملیں بند19 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||