مشرف کا دورہ: بالاچ مری کودعوت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوج مخالف بالاچ مری کو بھی صدر مشرف کے دورہ کوہلو پر خطاب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کر دی ہے کہ یہ فوجی حکمرانوں کا ڈرامہ نظر آتا ہے جو ہمارے ہی علاقے میں آ کر ہمیں مدعو کر رہے ہیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف بلوچستان کے تین روزہ دورے کے آخری روز بدھ کو ضلع کوہلو جائیں گے جہاں توقع ہے کہ وہ معززین سے خطاب کریں گے اور اس کے لیے نواب خیر بخش مری کے بیٹے بالاچ مری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہاں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صدر پرویز مشرف کوہلو میں خطاب کے علاوہ لیویز کی تربیتی کورس کا جائزہ لیں گے۔ صدر مشرف کے کوہلو کے دورے کے بارے میں سرکاری سطح کر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ صرف یہ کہا جارہا ہے کہ وہ اندرون بلوچستان کسی ضلعے کے دورہ کریں گے۔ ان کا کوہلو کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ کوہلو یہاں سے کوئی تین سو پچاس کلومیٹر دور مشرق میں واقع ہے ۔ یہ علاقہ معدنیات گیس اور تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے اور نواب خیر بخش مری کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ نواب خیر بخش مری کے بیٹے بالاچ مری اس علاقے سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن انھوں نے تین سال کے دوران اسمبلی کے اجلاسوں میں کم ہی شرکت کی ہے اور انہیں فوجی حکومت کا شدید مخالف سمجھا جاتا ہے۔ کوہلو سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بالاچ مری نے کہا ہے کہ صدر کے دورے کے لیے انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے لیکن وہ صدر مشرف کے اس پروگرام میں ہرگز شرکت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ فوجی حکمرانوں کا ڈرامہ نظر آتا ہے جو ہمارے ہی علاقے میں آکر ہمیں مدعو کر رہے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ وفاقی حکومت کا دعوی ہے کہ بلوچستان میں کوئی ایک سو اڑتیس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں تو انھوں نے کہا ہے کہ اگر وہ ہماری دولت میں سے اگر کچھ روپے ہمیں دے دیتے ہیں تو کیا ےہم پر احسان کرتے ہیں۔ ہمیں بھیک نہیں چاہیے بلکہ ہمیں اپنے وسائل پر اختیار اور اپنے حقوق چاہییں، جس سے ہم اپنے صوبے میں اپنی مرضی سے ترقیاتی منصوبے شروع کرسکیں۔ ہم پنجاب کے زیر اثر اسٹیبلشمنٹ کے محتاج نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں کوہلو حملے والوں کا پتہ ہے: جام یوسف23 August, 2005 | پاکستان کوہلو: وزیراعلیٰ کی آمد پر دھماکے22 August, 2005 | پاکستان کوہلو: راکٹ باری کے 9 واقعات 14 August, 2005 | پاکستان کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ27 April, 2005 | پاکستان نوشکی میں دھماکہ، کوہلو میں راکٹ05 February, 2005 | پاکستان سوئی، کوہلو اور گوادر میں چھاؤنیاں27 January, 2005 | پاکستان کوہلومیں پولیس والے ہلاک28 June, 2004 | پاکستان کوہلو: ایف سی کا سپاہی ہلاک17 October, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||