زلزلہ، سردی: مزید ہلاکتوں کا خدشہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے زلزلہ زدہ علاقوں میں کام کرنے والی ایک اور امدادی تنظیم نے سردی کے باعث مزید لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والی اس بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن، آئی او ایم کا کہنا ہے کہ برف باری شروع ہونے سے پہلے لوگوں تک پہنچنے کے لیے وقت بہت تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے ایک ترجمان میٹ جارج کا کہنا ہے کہ ان کے امدادی عملے نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ساڑھے تین سو دیہاتوں میں عارضی پناہ گاہیں تعمیر کرنے کے لیے ساڑھے تین ٹن تعمیراتی سامان پہنچایا ہے۔ امدادی اداروں نے بار بار خبردار کیا کہ زلزلے سے بچنے والوں میں ہزاروں افراد سردی سے بچاؤ نہ ہونے کے باعث ہلاک ہو سکتی ہیں۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں سردی کے بارے میں میٹ جارج نے کہا ہے کہ’ یہ ایسی سردی ہے جو اس سےپہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کی گئی۔ مجھے پہاڑوں کا خاصہ تجربہ رہا ہے۔ یہ سردی ہڈیوں کے گودے میں اتر جاتی چاہے آپ کتنے ہی گرم کپڑے پہنے رہیں۔ سردی کا مارا آگ کے لیے اسی طرح تڑپتا ہے جیسے پیاس کا مارا پانی کے لیے اور سردی کا احساس ایک لمحے کے لیے بھی اس کے جسم سے الگ نہیں ہوتا‘۔ | اسی بارے میں بے رحم سردی آگئی 11 November, 2005 | پاکستان سردی متاثرین کو کیمپوں میں لائی07 November, 2005 | پاکستان چار کمبل بھی سردی نہیں روکتے06 November, 2005 | پاکستان امدادی ترجیح: سردی سے بچاؤ05 November, 2005 | پاکستان الائی میں سردی، انخلاء متنازع27 October, 2005 | پاکستان بٹگرام: الائی میں سردی اور پتھر لگنے سے ہلاکتیں25 October, 2005 | پاکستان کشمیر: اب سردی سے ہلاکتیں؟16 October, 2005 | پاکستان بالا کوٹ میں شدید سردی11 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||