بالا کوٹ میں شدید سردی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی تحصیل بالاکوٹ میں رات گئے برفباری سے سردی میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگ کھلے آسمان کے نیچے ہیں اور رات گزارنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ مظفرآباد کے برعکس جہاں لوگ کھانے اور پانی کا مطالبہ کرتے تھے بالاکوٹ میں وہ کمبل اور ٹینٹ مانگ رہے ہیں۔ بالاکوٹ میں صورتحال اس حد تک تو بہتر ہوئی ہے کہ کھانا اور کچھ اوڑھنے کا سامنا آیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ حکومت اور فوج نے تقسیم کا کام شروع کیا ہے خاصے نجی ادارے اور بہت سے لوگ اپنے طور پر سامان لا کر لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ بالاکوٹ سے متعلق مزید کہانیاں پڑھنے اور تصاویر دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں بالا کوٹ میں منگل کی صبح فرانسیسی امدادی ٹیم نے پانچ بچوں کو ایک منہدم سکول کے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا ۔ فرانسیسی فوجی انجینئیروں کی یہ ٹیم پیر کی ساری رات کام کرتی رہی تھی اور منگل کو علی الصبح سونگھنے والے کتوں اور خصوصی کیمروں کی مدد سے یہ ٹیم چار بچوں اور ایک بچی کو ملبے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ بچے معمولی زخمی ہیں اور انہیں طبی امداد ی جا رہی ہے۔ بالا کوٹ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ اب بھی لوگوں کو زندہ نکالا جا سکتا ہے۔ اب تک اس علاقے میں صرف لاشیں ہی نکالیں جا سکیں تھیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب علاقے میں فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہے جبکہ میڈکل کالج کے طلبہ نے کئی عارضی کلینک قائم کیے ہیں اور رضاکار متاثرین میں خوراک پانی اور کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||