BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 October, 2005, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالا کوٹ:آٹھ بچوں کوزندہ نکال لیاگیا
 نواسب
بالا کوٹ میں ایک سکول کے ملبے سے چھ سالہ نواسب کو زندہ نکال لیا گیا۔
بیرون ملک سے آئی ہوئی امدادی ٹیموں نے بالا کوٹ میں آٹھ بچوں سمیت آٹھ لوگوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بالا کوٹ سے مقامی صحافی ندیم حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ سکول کی چار منزلہ عمارت سے آٹھ بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

چین سے آئی ہوئی امدادی ٹیم نے جب سکول کی عمارت کا سینسروں کی مدد سے چیک کیا تو وہاں زندگی کے آثار پائے ۔ اس ٹیم نے آٹھ بچوں کوساٹھ گھنٹوں تک ملبے کے نیچے دبے رہنے کے بعد وہاں سے نکال ہے ۔

اسی طرح لڑکیوں کے ایک سکول جس کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہاں سات سو بچیاں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں برطانیہ سے آئی ہوئی امدادی ٹیم کام کر رہی ہے لیکن ابھی تک وہاں سے کسی کے زندہ بچ جانے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان کے صوبہ سرحد میں واقع بالا کوٹ میں ہفتے کو آنے والے زلزلے میں بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ پہاڑوں کی ڈھلوان پر واقع اس شہر میں ستر فیصد سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

بالا کوٹ میں کم سے کم چار سو سے زیادہ بچے سکول کی عمارتوں میں دب کی ہلاک ہو گئے ہیں۔اس زلزلے میں طالبعلموں کی بہت بڑا تعداد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زلزلے کے وقت بچے سکول میں پہنچ چکے تھے اور پڑھائی کی تیاری کر رہے تھے۔

بی بی سی کے نمائندے اینڈریو نارتھ نے بتایا ہے کہ مقامی لوگ ساز و سامان کی عدم دستیابی کے باوجود ملبے میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اینڈریو نارتھ نے بتایا کہ اس نے بالا کوٹ میں چودہ بلڈوزر دیکھے ہیں جو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سڑکوں کو صاف کر رہے ہیں۔

چین سے آئی ہوئی امدادی ٹیم نے سونگھنے والے کتوں کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد