بالاکوٹ: سرکاری مدد پہنچ گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہفتے کو آنے والے زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے علاقے بالاکوٹ میں طویل انتظار کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملبہ اٹھانے کے لیے بھاری مشینری اور ساز و سامان علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی بہت سے لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔ بالاکوٹ کے قصبے میں ہر چیز تباہ ہو چکی ہے۔ جب زلزلہ آیا تو سینکڑوں بچے اور بچیاں سکول میں تعلیم حاصل کرہے تھے اور اس آفت سے وہ وہیں دفن ہو گئے۔ مقامی لوگ تمام دن لڑکوں کے ایک سکول کے ملبے میں سے لاشیں نکالتے رہے اور اس عمارت سے کوئی زندہ نہیں نکل سکاگ تاہم بالاکوٹ کے بازار میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے مکین خوش قسمت ثابت ہوئے اور اس بازار کی ایک عمارت سے چار خواتین سمیت چھ افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ اگرچہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مشینری بھی علاقے میں پہنچ چکی ہے لیکن پھر بھی جس وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اسے دیکھتے ہوئے علاقے میں مزید مشینری کی ضرورت ہے اور مقامی لوگوں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کام میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||