’ دفاعی بجٹ کم نہیں کرسکتے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے دفاعی بجٹ میں کمی نہیں کر سکتے۔ راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں صدر نے کہا کہ دفاعی بجٹ اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو دو الگ الگ چیزیں ہیں اور ان کو ایک ہی تناظر میں دیکھنا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں سوچا ہے کیونکہ ان کے خیال میں ایسا کرنا ملک کی سلامتی کی صورتحال کے لیے مناسب نہیں ہو گا۔ صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان انیس نومبر کو پاکستان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد اور تعمیر نو کے لیے عطیات اکٹھا کرنے کے لیے بلائی گئی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ جنرل پرویز مشرف نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کل یعنی منگل کو ملک بھر میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے چندہ اور زکوۃ اکٹھی کریں۔ اس کے علاوہ صدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کے لیے سرکاری طور پر ایک رضا کارانہ تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا جس کا سربراہ وفاقی وزیر برائے امور نوجوانان محمد علی درانی کو بنایا گیا ہے۔ صدر نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا جس میں کشمیریوں کو ملانے کے لیے پانچ مقامات پر لائن آف کنٹرول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے بھارت کے ساتھ امن عمل میں پیش رفت کا موقع ملےگا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کو غیر فوجی علاقہ بنانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ بھارت کے دارالحکومت دلی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے ساتھ ہے اور بھارت کو ان دھماکوں کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد اور تعاون دینے کے لیے تیار ہے۔ | اسی بارے میں ’اطمینان ظاہر نہ کریں، مدد مانگیں‘31 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: فوری امداد کی ایک اور اپیل30 October, 2005 | پاکستان فوج کی اہمیت سے انکار نہیں مگر- - -30 October, 2005 | پاکستان دیکھو بچو ہاتھی آیا30 October, 2005 | پاکستان متاثرین ایل او سی سے جا رہے ہیں29 October, 2005 | پاکستان پاک بھارت مذاکرات تعطل کا شکار 29 October, 2005 | پاکستان اردن کی ملکہ رانیہ مظفرآباد میں29 October, 2005 | پاکستان جیش محمد کا ہونے پر 5 افرادگرفتار29 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||