’اطمینان ظاہر نہ کریں، مدد مانگیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیرِاعظم شوکت عزیز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زلزلہ زدگان کے لیے ناکافی عالمی امداد پراطمینان کا اظہار کرنے کی بجائے دنیا سے مزید اور مسلسل مدد مانگیں۔ بی بی سی ورلڈ سروس کے ٹاکنگ پوائینٹ پروگرم میں پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز کو بی بی سی کے سامعین نے فون اور ای میل کے ذریعے بتایا کہ اگر عالمی برادری کی توجہ پاکستان کے زلزلہ متاثرین سے ہٹ گئی تو ان کی ایک بہت بڑی تعداد کو جن میں بچے اور بوڑھے بالخصوص شامل ہیں شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم شوکت عزیز نے اس پروگرام میں زلزلہ سے متاثرہ لاکھوں افراد کی مدد اور بحالی کے لیے دنیا بھر سے ملنے والی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایک اعلیٰ اہلکار فیاض باقر نے بی بی سی کو بتایا کے ایک اجلاس کے دوران اقوامِ متحدہ کے اسٹنٹ سیکٹری جنرل ڈاکٹر حفیظ پاشا نے پاکستانی وزیرِ اعظم سے کہا کہ وہ متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کی بات تو کر رہے ہیں لیکن ان کو بچانے اور عارضی قیام فراہم کرنے کا معاملہ بہت اہم ہے۔
فیاض باقر کے مطابق’ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اگرعالمی امداد پر اطمینان ظاہر کرنے کی وجہ سے عالمی برادری کی توجہ کم ہوگئی تو متاثرین کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔‘ انہوں نے بتایا کہ ایک دوسرے اجلاس میں جس میں ان کے علاوہ پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے وزیرِاعظم اور صدر دونوں موجود تھے، اس بات پر غور کیا گیا کہ دنیا نے زلزلہ متاثرین کے لیے اب تک جو مدد فراہم کی ہے اس پر ’کسی طرح کے اطمینان کی ضرورت نہیں بلکہ عالمی برادری سے مدد مانگی جانی چاہیے۔‘ وزیرِ اعظم شوکت عزیز نے بی بی سی کے پروگرام میں یہ کہا تھا: ’ہم نے جو کام کیا وہ اس لحاظ سے اپنی حیثیت میں تاریخی نوعیت کا کام ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں فوجی جوان پہاڑی علاقوں میں پھیل گئے جہاں کوئی رستہ موجود نہیں تھا، کوئی سڑک موجود نہیں تھی۔ یہ جوان ہر متاثرہ شخص کے لیے اپنی پشت پر خوراک لادے خچروں پر ادویات لیے میدان عمل میں اتر آئے ۔اس وقت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں کوئی بھی یہ شکایت نہیں کر رہا ہے کہ وہ خوراک کی کمی کا شکار ہے۔ ‘
فیاض باقر کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں مگر یہ بھی درست ہے کہ اب بھی ایک ہزار کے قریب گاؤں ایسے ہیں جہاں جانے کے راستے بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو جتنے خیمے چاہئیں اتنے خیمے تو دنیا کی مارکیٹ میں بھی نہیں ہیں۔ فیاض باقر نے کہا کہ امدادی کاموں میں فوج کی شمولیت سے صرف انتظامی امور بہتر ہوئے ہیں۔ لیکن صورتِ حال اتنی خراب ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے لوگوں کی اموات قدرتی آفت کی وجہ سے ہوئی تھیں تو اب انسانی کوتاہیوں سے ہوں گی۔ ’اور حکومت کو یہ بات عالمی سطح پر بتانے کی ضرورت ہے۔‘ |
اسی بارے میں ہمیں امداد چاہیے، جہاں سے بھی آئے24 October, 2005 | پاکستان ’کم از کم دلاسہ تو دے سکتے ہیں‘30 October, 2005 | پاکستان ہر پانچ میں سے دو مکان تباہ: حکام23 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: فوری امداد کی ایک اور اپیل30 October, 2005 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||