BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 October, 2005, 23:29 GMT 04:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد بھی کھلےگی، فیری بھی چلے گی

نٹور سنگھ اور خورشید قصوری
بھارتی وزیر خارجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھارت آنے کی دعوت دی۔
بھارتی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ تک کھوکھراپارموناباؤ سرحد کھلنے کے علاوہ کراچی سے ممبئی فیری سروس بھی چلے گی۔

بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ منگل کے روز کراچی پہنچے۔انہوں نے یہاں گورنر سندھ عشرت العباد اور اور وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ملاقات کی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دسمبر یا جنوری تک کراچی میں بھارتی قونصل خانہ کام شروع کردے گا جہاں سے ویزے بھی جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ قونصل خانہ کھولنے کا جائزہ لینے کے لئے کراچی آئے ہیں۔

نٹور سنگھ نے کہا کہ جلد ہی کراچی اور ممبئی میں دونوں ممالک کے قونصل خانے کام شروع کردیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کھوکھراپار موناباؤ سرحد بھی دسمبر جنوری تک کھل جائے گی۔ اسی کے ساتھ ممبئی اور کراچی کے درمیان فیری سروس شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کے ساتھ ہونی والی بات چیت فائدے مند ہوتی ہے اور حالیہ مذاکرات میں عوام کی حمایت حاصل ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ سندھ کو بھارت آنے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر اور راجستھان کا کلچر ایک جیسا ہے۔ جس طرح سے بھارت اور پاکستان کے دونوں پنجاب کے لوگ ایک دوسرے کے پاس آسکتے ہیں اسی طرح سے تھر اور راجستھان کے لوگوں کو بھی ایک دوسرے کے پاس آنے جانے کی سہولت ہونی چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد