نٹور سنگھ کی صدر مشرف سے ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے ایوان صدر میں ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے شروع ہوئی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جو منگل کو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں پاکستانی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ سفارتی حلقے بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے اس دورہ کو خاصی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس دورے کے دوران سرینگر،مظفرآباد بس سروس شروع کرنےاور ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن کے منصوبے سمیت کئی دیگر امور پر پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ اس ملاقات کے بعد دفتر خارجہ جائیں گے جہاں وہ ایک سے تین بجے تک اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید قصوری کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد دونوں وزرا خارجہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||