BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 October, 2005, 10:12 GMT 15:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسلامک فورم میں اصلاحات پر زور
وزیر اعظم شوکت عزیز
اس فورم میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے اہم نکات بیان کیے
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ آپس کے جھگڑے حل کرکے اپنی معاشی طاقت کو سمجھیں اور اصلاحات کو فروغ دیں کیونکہ ان جھگڑوں نے مسلمان ممالک میں تقسیم پیدا کی ہے۔

شوکت عزیز ملائشیا میں ورلڈ اسلامک اکنامک فورم سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بہت سے ممالک قدرتی ذخائر کی دولت سے مالا مال ہیں لیکن اس کے باوجود چالیس فیصد مسلمان ابھی بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو جس سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ دہشت گردی اور مسلمانوں کے رشتے سے متعلق عام تاثر ہے۔ اس تاثر کوصرف اسی صورت میں ختم کیا جاسکتا ہے کہ اسلامی دنیا اپنی حیثیت کو منوائے اور اپنے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے۔

اس فورم میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے معاشی ترقی کے روڈ میپ کے اہم نکات بیان کیے۔ اس روڈ میپ میں بنیادی اصلاحات، بہتر نظام حکومت، اور تعلیم کے لیے زیادہ ذرائع کا استعمال شامل ہیں۔

تین روزہ یہ اکنامک فورم اسلامی کانفرنس کی تنظیم نے ترتیب دیاہے۔ اس فورم کا مقصد مسلم دنیاکو درپیش معاشی چلینجوں کے بارے میں بات چیت کرناہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد