بم دھماکہ:2 ہلاک، تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فولاد کی سلاخیں تیار کرنے والی ایک فیکڑی میں بم کے دھماکےسےدو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کےمطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع میرپور میں فولاد کی سلاخیں تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں اس وقت ہوا جب وہاں سکریپ الگ کیا جا رہا تھا۔ یہ فیکڑی میرپور کےصعنتی علاقےخالق آباد میں واقع ہے۔ ہلا ک ہونے والوں میں صوابی سے تعلق رکھنے والے ٹھکیدار کا بھتیجا بھی شامل ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو میر پور میں ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ ایک شخص کو اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ اس فیکٹری میں اسکریپ کو پگھلا کر فولاد کی سلاخیں تیار کی جاتی ہیں جس سے بعد اس سے کئی طرح کی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ صعنتی علاقے میں قائم اس چھوٹی سی فیکڑی میں لگ بھگ ایک سو افراد کام کرتے ہیں ۔ میرپور کے اسٹنٹ کمشنر محمدطیب نے جائے حادثے سے واپسی پر بی بی سی کو بتایا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ناقابل استعمال سکریپ اٹھوایا جارہا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بعض اوقات اس سکریپ میں پھٹے ہوئے بموں کے ٹکڑے یا ناکارہ سمجھے گئے بم بھی ہوتے ہیں جو فیکڑی میں استعمال میں نہیں لائے جاتےاور ٹھیکیدار کو واپس کردیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی سکریپ کچھ عرصے سے وہاں پڑا ہوا تھا اور ٹھیکیدار اس کو واپس لے جانے کے لیےاٹھوارہا تھا کہ دھماکہ ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نےامکان ظاہر کیا کہ اس اسکریپ میں کوئی بم ایسا بھی تھا جو پھٹ نہیں سکا تھا اور بعد میں پھٹ گیا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں کباڑیوں کی دکانوں پر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||