BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں بلدیاتی انتخابات

کشمیر
کشمیری شدت پسند تنظیموں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے
ہندوستان کے زیِرانتظام جموں و کشمیر میں ستائیس برس بعد آج بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتہا پسنداور علیحدگی پسند رہنماؤں نے پولنگ کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے جبکہ انتظامیہ نے پولنگ سٹیشنوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ ابتداء میں پولنگ سٹیشنوں پر ویرانی چھائی رہی لیکن دوپہر تک کچھ رائے دہندگان پولنگ بوتھ‎ پر آنے شروع ہوگئے تھے۔ بعض خبر رساں ادراروں کی جانب سے دی گئی خبروں میں اسکی وجہ صبح کے وقت زیادہ سردی بتائی گئی ہے۔

شمالی کشمیر میں ضلع کپواڑہ اور بارہ مولہ میں دو میونسپل کونسلز اور آٹھ میونسپل کمیٹیز کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات میں مقابلہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور حکمران پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جیسی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے۔

ان دو ضلعوں میں کل دو سو اکہتر امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے اڑتالیس خواتین ہیں۔

کشمیری شدت پسند تنظیموں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈالیں۔ گزشتہ جمعے کو مشتبہ شدت پسندوں نے ایک امیدوار کو ہلاک کردیا تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ امیدوار غلام رسول دھوبی کا تعلق نیشنل کانفرنس سے تھا جبکہ نیشنل کانفرنس نے اس سے انکار کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد