وزیرستان: دو فوجی ہلاک، ایک زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی وزیرستان کےضلع زوئی سیدکی کے علاقے میران شاہ میں فوجی گاڑی پر بم حملے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ فوجی حکام کےمطابق یہ واقعہ سنیچر کوافغان سرحد سے تین کلو میٹر کے فاصلے پرشمالی وزیرستان کےضلع زوئی سیدکی میں پیش آیا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے خبرر ساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انتہائی دھماکہ خیز مواد سے فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو جوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز اس قبائلی علاقے میں القاعدہ اور طالبان جنگجوؤں کےخلاف فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہزاروں فوجی دستے اس علاقے میں تعینات ہیں۔ اسلام آباد نےاس خطے میں جنگجوؤں کی نقل و حمل کو کنٹرول کرنے کے لیے وہاں مزید فوجی دستوں کو بھیجا ہے کیونکہ اگلے ماہ ستمبر کی اٹھارہ تاریخ کو افغانستان میں پارلیمان کے نتخابات ہونے والے ہیں۔ گزشتہ سال فوج نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے میں القاعدہ کے جنگجوؤں کی خفیہ پناہ گاہوں پر چھاپوں کے بعد ہزاروں جنگجوؤں کو ہلاک کیاتھا۔ اس آپریشن میں دو سو پچاس کے قریب جنگجومارے جاچکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||