جنوبی وزیرستان دھماکہ 6 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے لدھا سب ڈویژن میں حکام کے مطابق ایک بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی آبادی کے مطابق یہ دھماکہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔ لدھا سب ڈویژن کی تحصیل مکین کے گاؤں بن خیل میں یہ دھماکہ کل رات گیارہ بجے کے قریب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک طاقت ور بم خوژی خان نامی شخص کے مکان کی ایک دیوار کے قریب نصب کیا۔ دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جن میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اس دھماکے کے محرکات ابھی واضع نہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ قبائلی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ کسی گروہ یا تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں احمد زئی اور وزیر قبائل کے علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے اراکین کے خلاف فوجی کارروائیوں کے بعد حالات اب قدرے معمول پر ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||