پاکستانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی میں ازبکستان سے تعلق رکھنے والے شدت پسند رہنما طاہر یلداشیو زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان حکام نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق طاہر یلداشیو جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ طاہر یلداشیو ازبکستان کی اسلامی تحریک کے سربراہ ہیں۔ ازبکستان کی حکومت طاہر یلداشیو کو ازبکستان میں بدامنی پھیلانے کی بہت سے وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔ پاکستانی فوج حکام نے مذید تفصیل جاری نہیں کی اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کے طاہر یلداشیو کس دن زخمی ہوئے ہیں۔ |